کرکٹ شائقین کی نظریں جم گئیں! کیا پاکستان بھارت کیخلاف میچ کھیلے گا؟مذاکرات ختم، تفصیلات سامنے آ گئیں

کرکٹ شائقین کی نظریں جم گئیں! کیا پاکستان بھارت کیخلاف میچ کھیلے گا؟مذاکرات ختم، تفصیلات سامنے آ گئیں

ٹی 20 ورلڈکپ! آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختمآئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے ۔

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بائیکاٹ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فریقین کے درمیان مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہے، جن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے ازالے کو مرکزی نکتہ بنایا۔

مذاکرات کے بعد آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری حاصل کرنے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجاویز پر فیصلہ ہوتے ہی پاک بھارت میچ کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔

آئی سی سی وفد سے ملاقات سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے ملاقات کی۔ امین الاسلام نے بنگلادیشی مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مصروف دن گزارنے کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب امارات کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ اماراتی بورڈ نے کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا پندرہ فروری کو شیڈول ہے۔

بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر آئی سی سی کی درخواست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم پاکستان سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، جس میں محسن نقوی وزیراعظم سے حتمی ہدایات حاصل کریں گے۔

Scroll to Top