پاکستانی حکام نے بدنام زمانہ افغانی پروپیگنڈا اکاؤنٹ “احسن آغا” ایکس حکام کے ذریعے ہمیشہ کے لیے بند کروا دیا

پاکستانی حکام نے ریاست مخالف بیانیہ اور منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے بدنام زمانہ افغانی اکاؤنٹ “احسن آغا” کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 مذکورہ ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کوجو مسلسل پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف جھوٹا مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا ایکس حکام کے ذریعے مستقل طور پر بند کروا دیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے اس اکاؤنٹ کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے تھے جن میں ثابت کیا گیا کہ یہ اکاؤنٹ منظم طریقے سے پروپیگنڈا مہم چلا رہا تھا جس کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

ایکس (ٹوئٹر) انتظامیہ نے ان شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر “احسن آغا” نامی اس اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے بلاک کر دیا ہے۔

اس اقدام کو ڈیجیٹل دہشت گردی اور بیرونی پروپیگنڈا مہمات کے خلاف پاکستان کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top