اسلام آباد: سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاک بھارت میچ کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر سری لنکا نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا۔
Thank you Prime Minister @CMShehbaz for ensuring the game we all love goes on. Delighted that the eagerly awaited India and Pakistan match at the ongoing T20 Cricket World Cup in Colombo will proceed as planned.
As co-host of the tournament, Sri Lanka thanks the @ICC and all…
— Anura Kumara Dissanayake (@anuradisanayake) February 9, 2026
جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اسے جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
انورا کمارا نے مزید کہا کہ یہ بات خوشی کی ہے کہ کولمبو میں شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ ہوگا اور شائقین کو عالمی کرکٹ کا بھرپور لطف حاصل ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں صدر سری لنکا نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کی مدد کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشکل ادوار میں بھی سری لنکا نے بھرپور تعاون کیا اور ملک میں کرکٹ کو جاری رکھنے میں مدد دی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاک بھارت میچ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سری لنکن صدر کو اعتماد دلایا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے تمام معاملات پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ سنایا جائے گا، تاکہ کھیل کے شائقین کے لیے عالمی کرکٹ کے اس اہم مقابلے کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاک بھارت میچ کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت قدم کے طور پر اسے سراہا جا رہا ہے، اور شائقین عالمی کرکٹ کے اس اہم مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔





