فراری سپر کار کے شائقین کے لیے بڑی خبر

اطالوی لگژری کار ساز کمپنی فراری نے اپنی پہلی مکمل برقی اسپورٹس کار کے بارے میں دلچسپ تفصیلات اور ابتدائی جھلکیاں جاری کر دی ہیں۔

سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں فراری نے اپنی نئی تصوراتی برقی گاڑی کا نام فراری لوسے ظاہر کیا، جو اطالوی زبان میں “روشنی” کے معنی رکھتا ہے۔

فراری لوسے کی تصاویر میں گاڑی کے اندرونی حصے کی نفیس ڈیزائن جھلک رہی ہے۔ تصاویر میں چمڑے کی نشستیں، اسٹیئرنگ ویل، جدید آلات اور کنٹرول پینل شامل ہیں، جو فراری کے معیار اور لگژری اسٹائل کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ برقی اسپورٹس کار معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو اور مارک نیوسن کے قائم کردہ تخلیقی ادارے لوو فرام کے اشتراک سے ڈیزائن کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق لوسے محض ایک نام نہیں بلکہ ایک وژن ہے، جس میں برقی نظام کو محض ایک ذریعہ تصور کیا گیا ہے اور یہ مستقبل کی ڈیزائن فلسفے کی نمائندگی کرتا ہے۔

فراری نے بتایا کہ لوسے کی پہچان سادگی، پاکیزگی اور دلکشی ہے، اور یہ کمپنی کے نئے دور کی جدت اور تخلیقی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

فراری کے مطابق یہ گاڑی غیر متزلزل وژن، شفاف ڈیزائن اور خاموش توانائی کی مثال ہے، جو ہر پہلو میں محسوس کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کی گلیوں میں چوہوں کا راج، شہری عدالت پہنچ گئے

فراری لوسے کا مکمل بیرونی ڈیزائن ابھی منظر عام پر نہیں آیا، اور کمپنی کے مطابق اس کی مکمل نقاب کشائی مئی 2026 میں متوقع ہے۔

شائقین فراری کے جدید اور مستقبل کی ٹیکنالوجی سے لیس اس پورٹس کار کے مکمل منظر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

فراری لوسے کے ساتھ، کمپنی لگژری اسپورٹس کار مارکیٹ میں اپنی برقی انقلاب کی شروعات کر رہی ہے، جو مستقبل میں ماحول دوست اور جدید ڈیزائن کے امتزاج کی نمائندگی کرے گی۔

Scroll to Top