خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے بری خبر

خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو کسی بھی صورت تعلیمی بورڈ سے الحاق فراہم نہیں کیا جائے گاجبکہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق بڑا حکم

محکمہ تعلیم کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں 11 ہزار 887 نجی اسکول باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہیںجبکہ غیر رجسٹرڈ اداروں کے باعث اسکول سے باہر بچوں کے درست اعداد و شمار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے بغیر نجی اسکول قائم کرنا اور چلانا قانوناً جرم ہے۔

Scroll to Top