ٹی20 ورلڈ کپ: امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا

ٹی20 ورلڈ کپ کے 12 ویں گروپ میچ میں امریکہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

، سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے قومی کپتان سلمان آغا کو بیٹنگ کے لیے مدعو کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کے لیے بھرپور بولنگ کرے گی اور یاد دلایا کہ پچھلے میچ میں ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ امریکہ کو بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

Scroll to Top