چارسدہ ،کولڈ ڈرنک پینے سے 4 بچوں کی حالت غیرہوگئی، پشاور منتقل

الف خان شیرپاؤ

ضلع چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود میں واقع گاؤں طوطکئی میں مبینہ طور پرکولڈ ڈرنک پینے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں کی حالت اچانک بگڑ گئی۔

متاثرہ بچوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال تنگی منتقل کیا گیا جہاں ان کی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر پشاور ریفر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے روزگار کےلیے بیرون ملک جانے والے افراد پر بڑی شرط عائدکردی

متاثرہ بچوں میں 10 سالہ دانیال، 3 سالہ ابوبکر صدیق، 5 سالہ محمد شفیع اور شاد محمد کے بچے محمود اور ثانیہ شامل ہیں۔

Scroll to Top