پاکستان بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے خیبر پختونخوا کے مشہور شنکر چپلی کباب مردان کے مالک حاجی عمر خطاب انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ، صبح 11 بجے شنکر نیو نصیر کلے، کاٹلنگ روڈ مردان میں ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے کی سماجی و کاروباری شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ رہی ہے۔
حاجی عمر خطاب کا خاندان قیامِ پاکستان سے قبل ہی کباب کے اس تاریخی کاروبار سے وابستہ تھا اور وہ خود چوتھی نسل کے طور پر اس فن کو زندہ رکھے ہوئے تھے۔
ان کے تیار کردہ کباب نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ ملک بھر میں یکساں مقبول ہیں۔





