جنید اکبر

آڈیو لیک پرپی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی وضاحت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہےکہ ہماری پارٹی میں خان کے بعد ہر کوئی کہتا ہے کہ ان کے بعد میں لیڈر ہوں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ تحریک انصاف کا اپنا سیاسی کلچر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ محمود اچکزئی پر کوئی تحفظات نہیں اور بانی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، جو وہ کہیں گے وہ حتمی ہوگا۔

آڈیو لیک سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ استعفیٰ دے رہا ہوں بلکہ صرف یہ کہا کہ اگر بولنے کا موقع نہ ملا تو اسپیکر سے بات کر کے اپنی سیٹ الگ کروانے کی درخواست کروں گا۔

جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے، جہاں کبھی ناراضگیاں، کبھی جھگڑے اور کبھی شکوے شکایات رہتے ہیں لیکن یہ سب فطری باتیں ہیں۔

Scroll to Top