خیبر پختونخوا: محکمہ صحت نے تبادلوں اور تعیناتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی

سلمان یوسفزئی

پشاور۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا۔

 محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 3 سے 16 تک کے ملازمین کے تبادلے ممکن ہوں گے تاہم یہ عمل کچھ شرائط سے مشروط کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسفر سے قبل انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) سے پیشگی رائے لینا لازمی ہوگا تاکہ صحت کے شعبے میں خدمات متاثر نہ ہوں۔

محکمہ صحت کے مطابق اس پالیسی کا مقصد عوام کے بہترین مفاد میں طبی سہولیات کو بہتر بنانا اور نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔

رواں سال کے اوائل میں خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: پروانشل مینجمنٹ سروس کے 14 افسران کے تبادلے

 

Scroll to Top