محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی سہولت کے لیے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران منگل اور بدھ کے روز بڑے اور چھوٹے گوشت کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد اب پورے صوبے میں ہفتے کے تمام ایام میں گوشت بلا تعطل دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے روزگار کےلیے بیرون ملک جانے والے افراد پر بڑی شرط عائدکردی
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ روزے داروں کو گوشت کی خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





