شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا نے شناختی تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا

نادرا نے اپنی نئی سہولت نشان پاکستان کے ذریعے شناختی تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور تیز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت سرکاری ادارے اور ریگولیٹڈ نجی ادارے اب آن لائن شناختی تصدیق کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رجسٹریشن، سبسکرپشن اور رسائی سمیت تمام خدمات اب ایک ہی ویب پورٹل پر دستیاب ہوں گی، جس سے شہریوں اور اداروں کے لیے تصدیقی عمل نہایت آسان اور شفاف ہو جائے گا۔

یہ سہولت خاص طور پر بینکوں، ٹیلی کام کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے لیے بھی دستیاب ہوگی، اور نادرا نے اس اقدام کو حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل اکانومی اناؤنسمنٹ پروجیکٹ کے تحت متعارف کرایا ہے۔

نادرا کے مطابق نشان پاکستان کی بدولت شناختی تصدیق کا عمل تیز، محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ہو گا، جس سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

سابقہ نظام میں طویل دستاویزی کارروائی اور بار بار منظوری کی ضرورت کے باعث مشکلات پیش آتی تھیں، لیکن اب تمام عمل ایک جگہ آن لائن انجام دیا جا سکے گا۔

مزید برآں آن بورڈنگ کے عمل کو تیز، شفاف اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے، جس کے تحت ڈیٹا زیادہ محفوظ رہے گا اور خدمات فوری طور پر فراہم کی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے بارے میں بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

نادرا نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت آرڈیننس اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ شناختی تصدیق کا عمل ہر لحاظ سے محفوظ اور قابل اعتماد ہو۔

یہ اقدام نہ صرف شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا بلکہ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے اقدامات میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top