ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایل پاسو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ آئندہ 10 دنوں کے لیے تمام داخلی اور خارجی پروازیں مؤثر طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اعلان کیا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف کی فضائی حدود کو نیشنل ڈیفنس ایئر اسپیس قرار دیا گیا ہے، اور اس دوران ایسی کسی بھی پرواز کے خلاف مہلک طاقت استعمال کی جا سکتی ہے جسے سیکیورٹی خطرہ تصور کیا جائے۔
ایئرپورٹ حکام اور FAA نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ تمام داخلی اور خارجی پروازیں روک دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ایئرپورٹ پر اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عملے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی بندش آئندہ 10 دنوں تک جاری رہے گی، اور اس دوران کسی بھی غیر مجاز یا مشتبہ پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلا دیش: آج عوام اپنے ووٹ سے عام انتخابات اور ریفرنڈم کا فیصلہ کریں گے
یہ فیصلہ امریکی قومی سلامتی اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
FAA نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت ایئرپورٹ کی بندش اور پروازوں کی معطلی کو مدنظر رکھیں اور کسی بھی تازہ معلومات کے لیے ایئرپورٹ کی ویب سائٹ یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔





