حکومت نے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بھی شامل کر لیا ہے۔
نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا جس کے تحت ایک سو سے تین سو یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیے گئے ہیں۔
نیپرا کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین پر ہوگا، ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈسٹری کو دیے گئے ریلیف کا بوجھ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر منتقل کیا گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے خوشخبری: بجلی کے ٹیرف اور چارجز میں ردوبدل
یاد رہے کہ اس سے قبل 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر ہی فکسڈ چارجز لاگو تھے، تاہم اب کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی اس دائرے میں آ گئے ہیں۔





