افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور گزشتہ روز 1100 طلبہ فضائی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔
سرحدی راستوں کی بندش کے باعث یہ طلبہ مختلف مراحل میں وطن واپس لائے گئے، ذرائع کے مطابق 947 دیگر طلبہ کے عید سے قبل وطن پہنچنے کے امکانات ہیں۔
واپسی کرنے والے طلبہ میں زیادہ تر کا تعلق قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے اور یہ طلبہ کابل اور جلال آباد کے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم تھے۔
ابتدائی مرحلے میں بارڈر کے ذریعے 250 سے زائد طلبہ پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد سے پشاور منتقل ہونے والے طلبہ اپنی آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے بری خبر
طالب علموں کا کہنا ہے کہ باقی طلبہ بھی چار مراحل میں وطن واپس آئیں گے اور حکومت نے ان کی محفوظ نقل و حمل کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، عید سے قبل تمام طلبہ کی وطن واپسی متوقع ہے جس سے صوبے میں تعلیمی شعبے اور والدین کے خدشات میں کمی آئے گی۔





