پاکستان نے اپنے دوسرے مقامی سیٹلائٹ EO-2 کو کامیابی سے لانچ کر کے خلائی شعبے میں اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔
اس سیٹلائٹ کو پاکستان اسپیس اینڈ ایٹمک ریسرچ آرگنائزیشن (سپارکو) نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے لانچ کیا۔
سپارکو کے مطابق EO-2 سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ملکی خلائی مہارت کی بھی علامت ہے۔
یہ منصوبہ بندی، وسائل کے انتظام، حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
EO-2 کی کامیابی سے پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ ہوگا جس سے مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہو گی اور ملکی سطح پر خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست، سیٹلائٹ تصاویر میں زمینی تباہی کے مناظر سامنے آ گئے
سپارکو کا یہ اقدام پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری اور خلائی شعبے میں صلاحیتوں کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔





