رمضان المبارک کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے اوقات کار تبدیل

پشاور۔ رمضان المبارک کے سلسلہ میں پشاور ہائیکورٹ کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔

ماہ مقدس کے دوران پیر سے جمعرات تک کورٹس 8 سے 1 بجے تک کھلی رہیں گی۔

جمعۃ المبارک کے دن 8 سے 12 بجے تک عدالتی کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

Scroll to Top