سیکیورٹی فورسز نے ایم-8 شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے 375 کلوگرام آئس (منشیات) برآمد کر لی جس کی مالیت تقریباً 18 کروڑ 75 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 فروری کو وِنگ انٹیلی جنس کلیکشن اینڈ ایکسپلائٹیشن (132 ونگ) کی خفیہ اطلاع پر پنجگور سے تربت جانے والی ایک مشتبہ مزدا گاڑی کو ایم-8 پر روکا گیا, گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جسے برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ منشیات فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ وادی میں منشیات کی بہت بڑی انڈسٹری ہے،دہشتگرد بھی وہاں سے پیسے کماتے ہیں ، سینیٹر رانا ثنا اللہ
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔





