نادرا نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کر دی ہے۔

نادرا نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم کے ہمراہ راس الخیمہ پہنچے گی، جہاں مقیم پاکستانی اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید، تبدیلی یا ترمیم باآسانی کرواسکیں گے۔

نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت 15 فروری 2026 بروز اتوار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوگی، اور شہری پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

نادرا نے مزید کہا کہ وہ شہری جو بیرون ملک مقیم ہیں اور نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانا، تجدید کروانا یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں، وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : من پسند رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کا آسان اور مکمل طریقہ

اس صورت میں انہیں قطار میں لگنے یا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، اور تمام خدمات موبائل فون کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

نادرا نے یہ بھی بتایا کہ دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ جانے والے شہری یا پاکستان آنے والے افراد، نادرا دفاتر میں اپنی شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت مقیم پاکستانیوں کے لیے وقت کی بچت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے، تاکہ شہری بغیر کسی دقت کے اپنی شناختی دستاویزات کے معاملات حل کر سکیں۔

شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا نے شناختی تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا

جبکہ دوسری جانب نادرا نے اپنی نئی سہولت نشان پاکستان کے ذریعے شناختی تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور تیز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت سرکاری ادارے اور ریگولیٹڈ نجی ادارے اب آن لائن شناختی تصدیق کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رجسٹریشن، سبسکرپشن اور رسائی سمیت تمام خدمات اب ایک ہی ویب پورٹل پر دستیاب ہوں گی، جس سے شہریوں اور اداروں کے لیے تصدیقی عمل نہایت آسان اور شفاف ہو جائے گا۔

یہ سہولت خاص طور پر بینکوں، ٹیلی کام کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے لیے بھی دستیاب ہوگی، اور نادرا نے اس اقدام کو حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل اکانومی اناؤنسمنٹ پروجیکٹ کے تحت متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا نے شناختی تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا

نادرا کے مطابق نشان پاکستان کی بدولت شناختی تصدیق کا عمل تیز، محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ہو گا، جس سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

سابقہ نظام میں طویل دستاویزی کارروائی اور بار بار منظوری کی ضرورت کے باعث مشکلات پیش آتی تھیں، لیکن اب تمام عمل ایک جگہ آن لائن انجام دیا جا سکے گا۔

مزید برآں آن بورڈنگ کے عمل کو تیز، شفاف اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے، جس کے تحت ڈیٹا زیادہ محفوظ رہے گا اور خدمات فوری طور پر فراہم کی جا سکیں گی۔

Scroll to Top