پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کار پریشان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 826 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 80 ہزار کی اہم نفسیاتی حد کھو بیٹھی۔

اس وقت پاکستان سٹاک ایکس چینج ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 686 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے آغاز میں ہی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا ہوا یا سستا؟ تازہ ترین نرخ نامہ جاری

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں منفی رجحان غالب ہے۔

Scroll to Top