سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کے لیے جمعہ کی شام چاند کی رویت کی امید ہے۔ سعودی وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ اگر چاند نظر آ گیا تو پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ ہوگا۔
اگر چاند نظر نہ آیا تو پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگا۔اس کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
عید کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال 30 مارچ بروز اتوار سے ہوگا، جو کہ 4 شوال 2 اپریل بروز بدھ تک جاری رہیں گی۔
رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بینک صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے اوقات کار تبدیل
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ، 5 جون سے ہوگا۔