وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک نیک محمد خان داوڑ نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر لیبیا کشتی حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے جسد خاکی وصول کیے۔
اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ شہداء کے جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچائے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کر دی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ملک نیک محمد خان داوڑ نے شہداء کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس شہداء پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور سول ایوی ایشن کے افسران بھی موجود تھے۔ ملک نیک محمد خان داوڑ نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔