جمہوریت کے دعویداروں کو سوال ناگوار گزرا، پی ٹی آئی ایم پی اے طارق آریانی نے صحافی پر حملہ کردیا ۔
سینئر صحافی اور کیپیٹل ٹی وی کے بیورو چیف محمد نعیم پر طور پر تحریک انصاف کے ایم پی اے طارق آریانی کی جانب سے حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد نعیم ایک تقریب کے دوران معاون خصوصی اطلاعات شفعی جان سے سوال کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
اسی دوران تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گن مینوں نے کیمرہ مین سے زبردستی کیمرہ بھی چھین لیا۔





