شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی اہم نقل و حرکت کے پیشِ نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار 16 فروری 2026 کو ضلعی حدود میں سیکیورٹی فورسز کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری روزمرہ سرگرمیوں اور نقل و حرکت سے گریز کریں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رات کے اوقات میں پہلے سے نافذ پابندیاں برقرار رہیں گی،رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے، جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی کے مجموعی حالات اور فورسز کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔





