ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دے دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا  ہدف دیا ہے۔

بھارتی بلے بازوں کا آغاز بہتر نہیں رہا اور ٹیم نے بڑے سکور بنانے میں مشکل پیش آئی۔

ابتدائی بلے باز ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ان کا شکار پاکستانی کپتان سلمان علی آغاز نے کیا۔

اس کے بعد ایشان کشن نے ٹیم کے لیے 77 رنز کی اہم اننگز کھیلی لیکن وہ صائم ایوب کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، جبکہ ہاردک پانڈیا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ سے قبل خواجہ آصف کا اہم بیان، دعا ہے کہ جنگ کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی فتح نصیب ہو

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے صرف 32 رنز بنا کر ٹیم کی مشکلات کو بڑھا دیا۔

Scroll to Top