احتجاج اور دھرنے بے اثر! عمران خان کی صحت کی اصل حقیقت گورنر خیبر پختونخوا نے واضح کر دی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے علاج میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ احتجاج میں شریک ہیں، وہ واقعی معمولی تعداد میں ہیں اور اصل تعداد چند لوگوں تک محدود ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ “احتجاج میں ہر جگہ صرف 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار کے برابر ہیں۔”

گورنر کا کہنا تھا کہ صوبہ جنگ کی صورتِ حال میں ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر مرکوز ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ شور و احتجاج سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، اور ضروری ہے کہ عوام اور سیاسی حلقے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاج کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے اور اس میں صوبائی یا عوامی دھرنے کی کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

Scroll to Top