اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
موجودہ صورتحال کے مطابق موٹرویز کی بندش کا حال یہ ہے:
دُھند کے باعث (موجودہ صورتحال):
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے۔
ایم-3: فیض پور سے سمندری تک بند ہے۔
ایم-4: پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔
ایم-11: لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) February 19, 2026
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند
ایم-3: فیض پور سے سمندری تک بند
ایم-4: پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند
ایم-11: لاہور سے سمبڑیال تک بند
موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈرائیور حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور رفتار محدود رکھیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان سفر کو ترجیح دی جائے۔ علاوہ ازیں ڈرائیورز کے لیے احتیاطی ہدایات میں شامل ہیں:
فوگ لائٹس کا لازمی استعمال
غیر ضروری سفر سے گریز
رفتار محدود رکھنا
آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا رمضان سرپرائز: 13 ہزار روپے براہِ راست نقد، جانیں کیسے حاصل کریں
موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا رہنمائی کے لیے فوری طور پر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں تاکہ فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
شہریوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ دھند میں جلد بازی نہ کریں اور سفر کے دوران مکمل توجہ برقرار رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔





