رضوان بلوچ
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں شاہراہِ وزیرستان پر واقع کسٹم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔
حملے کے دوران کواڈ کاپٹر سے گرایا گیا گولہ چیک پوسٹ کی دیوار پر لگا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات تمام سیکیورٹی اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہےتاہم چیک پوسٹ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود تین عام شہری دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس مطابق ڈرون حملے کے فوراً بعد نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور تاحال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔





