رمضان میں اپنی پوسٹ کو وائرل کرنے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ جانیں

رمضان المبارک میں سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنا صرف دلچسپ اور معیاری ہونا کافی نہیں ہوتا، بلکہ اسے صحیح وقت پر پوسٹ کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مواد کو صحیح وقت پر پوسٹ نہ کیا جائے تو اس کا اثر کم ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر رمضان کے دوران صارفین کے آن لائن ہونے کے اوقات میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔ سحری اور افطار کے اوقات کے قریب صارفین زیادہ فعال اور متحرک رہتے ہیں، جبکہ دن کے کچھ حصے میں آن لائن سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔

ہر پلیٹ فارم کے لیے الگ الگ اوقات

ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے بہترین پوسٹنگ کے اوقات مختلف ہیں، کیونکہ صارفین کے استعمال کے رجحانات مختلف ہوتے ہیں:

فیس بک اور انسٹاگرام: دیر رات اور شام کے اوقات میں صارفین زیادہ فعال ہوتے ہیں۔ فیس بک پر رات 1 بجے سے 5 بجے اور شام 6 بجے سے 11 بجے تک سب سے زیادہ انگیجمنٹ دیکھی جاتی ہے، جبکہ دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک صارفین زیادہ مصروف یا آرام میں ہوتے ہیں، اس لیے اس وقت انگیجمنٹ کم رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا : ’ب‘ فارم بنوانے والے والدین کے لیے انتہائی اہم خبر

انسٹاگرام: رات 2 بجے سے 4 بجے اور شام 7 بجے سے 10 بجے تک صارفین تصویری اور ویڈیو مواد دیکھنے میں زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ اس وقت مواد کی پوسٹنگ زیادہ ویوز اور اسٹوری انگیجمنٹ کے لیے مؤثر ہے۔

یوٹیوب: رمضان میں ویڈیوز دیکھنے کے بہترین اوقات سحری، افطار اور رات کے معمولات کے مطابق ہیں۔ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک کا وقت زیادہ موزوں ہے، خاص طور پر مذہبی یا روحانی مواد جیسے قرآن، دعا اور رمضان کے ٹپس کے لیے۔ رات دیر (11 بجے 1 بجے) کے اوقات مزاحیہ اور ٹرینڈنگ ویڈیوز کے لیے زیادہ مقبول ہیں۔

رمضان میں پوسٹ کرنے کے اوقات کی اہمیت

ماہرین کے مطابق رمضان میں صارفین کا آن لائن رہنے کا معمول بدل جاتا ہے، جس سے ٹویٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی رسائی متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے کتنے شہری زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم؟ سرکاری سروے میں انکشاف

نماز، سحری اور افطار کے اوقات کے آس پاس صارفین زیادہ ایکٹو رہتے ہیں، اس لیے مواد کی منصوبہ بندی اور وقت کو ذہن میں رکھنا سوشل میڈیا کے اثر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ سوشل میڈیا مینیجرز اور مواد تخلیق کرنے والے رمضان کے اوقات کے مطابق اپنے مواد کو شیڈول کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تک پہنچ سکیں اور اسے انگیج کریں۔

Scroll to Top