خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں بھر پور کاررروائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔
ہلاک کئے جانے ولے دہشت گردوں کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔