سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لاپتہ فوجی جوانوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کا مقصد لاپتہ فوجی جوانوں کی بازیابی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے متعدد جگہوں پر کارروائیاں کیں اور دُشمن عناصر کو پکڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کے خلاف پرعزم ہیں اور کسی بھی ملک دشمن قوت کو معاف نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی سلامتی اور فوجی جوانوں کا تحفظ فوج کی اولین ترجیح ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جدوجہد دہشت گردوں کے خاتمے اور اپنے جوانوں کی بازیابی تک جاری رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان میں جاری آپریشن سے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔





