مائیکروسافٹ کا سکائپ کو مئی 2025 سے بند کرنے کا اعلان

نیویارک: مائیکروسافٹ نے اپنی مشہور ویڈیو کالنگ سروس سکائپ کو مئی 2025 سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سروس کبھی دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹس میں شامل تھی، جہاں صارفین کمپیوٹر کے ذریعے مفت وائس اور ویڈیو کالز کیا کرتے تھے۔

سکائپ کی مقبولیت کا آغاز 2003 میں ہوا، اور 2011 میں مائیکروسافٹ نے اسے 8.5 بلین ڈالرز میں خرید لیا تھا۔ مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے آنے کے بعد سکائپ کا استعمال کم ہو گیا۔

مائیکروسافٹ نے ایکس پر اعلان کیا کہ سکائپ صارفین اپنے تمام رابطوں اور چیٹس کو مائیکروسافٹ ٹیمز (Teams) میں منتقل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے مزید کہا کہ سکائپ کی خدمات کو ہموار کرنے کے لیے وہ اب Teams پر توجہ مرکوز کرے گی،

صارفین کو سکائپ کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے یا مائیکروسافٹ ٹیمز میں منتقل ہونے کا اختیار دیا جائے گا۔

سکائپ کی بندش کی خبر پر صارفین نے غم اور ندامت کا اظہار کیا، خاص طور پر وہ جو اس پر اپنی پرانی یادیں شیئر کرتے تھے۔ مائیکروسافٹ کے ایپس اور پلیٹ فارمز کے صدر جیف ٹیپر نے بلاگ پوسٹ میں اس فیصلے کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ یہ تبدیلی کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Scroll to Top