وزیراعظم نے رمضان پیکج 2025 کاافتتاح کردیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہونگے ۔
خطاب کرتے ہوئے کہ اہے کہ 40لاکھ گھرانوں (2 کروڑ پاکستانیوں)کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائینگے اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے ۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 20ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکج کیلئے مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے چالیس لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہونگے پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی
، اس بار تقریبا!رقم میں 200 فیصد اضافہ کیاگیا ہے ۔وزیرعظم نے کہا ہے کہ رمضان پیکج پورے پاکستان کیلئے بلا تفریق متعارف کروایا گیا ہے کراچی سے گلگت تک تمام شہروں کو مستحق خاندانوں کو اس پیکج میں شامل کیاگیا ہے ،
اس پیکج کو شفاف بنانے کیلئے سٹیٹ بینک ، نادرا ، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ، میںان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم یوٹیلٹی سٹورز سے جان چھڑوا رہے ہیں انہیں بہتر بنا کر ان کی نجکاری کی جائیگی ۔ اس سال رمضان پیکج کیلئے لائنیں نہیں لگیں گی بلکہ باعزت طورپر لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ریلیف مل جائیگا۔