ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے ۔زرداری نے اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا۔

خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ۔ اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے 25 منٹ ہوگا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، صدر کے خطاب کیساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائیگا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدر کرینگے ، عسکری قیادت ، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی مشترکہ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی ۔

Scroll to Top