محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی بڑی کارروائی، پشاور کے قریب منشیات برآمد

پشاور: صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے پشاور کے قریب موٹروے سروس روڈ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

محکمہ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک موٹر کار سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس کارروائی میں سپیشل سکواڈ ایکسائز انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاع پر عمل درآمد کیا۔ اس کے تحت سعود خان گنڈاپور (پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس)،ماجد خان (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز)نے کارروائی کی نگرانی کی۔
اسپیشل سکواڈ کی قیادت وحید اکبر خان (انسپکٹر، ای آئی بی) نے کی۔

موصولہ معلومات کے مطابق مشتبہ موٹر کار نمبر ACJ-206 کی تلاشی کے دوران 24,000 گرام (24 کلوگرام) چرس برآمد ہوئی۔ بروقت کارروائی سے منشیات کی ترسیل کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد میں گھریلو تنازعہ، بیٹے کا افسوسناک فعل، ملزم گرفتار

محکمہ ایکسائز کے مطابق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز جاری رہیں گی، اور منشیات کی سمگلنگ یا ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top