انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا نے تین پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی پی او کرک سعود خان کا تبادلہ کر کے انہیں سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں وہ اپنی اگلی تعیناتی کا انتظار کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرک میں ڈی پی او کے عہدے پر پی ایس پی گریڈ 18 کے افسر عمران خان کو تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل پشاور میں ایس پی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
اسی نوٹیفکیشن کے تحت ایک اور اہم تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس میں اکرم اللہ کو 45 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) مکمل کرنے کے بعد سی پی او پشاور میں لاجسٹکس کے شعبے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔






