کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے ، وفاقی وزیر امیر مقام

کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے ، وفاقی وزیر امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی زندگی کو خطرات لاحق تھے ،

انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں ۔
امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو واقعہ پیش آیا

، افسوسناک تھا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ،
صوبے کی حالت انتہائی کشیدہ سب کے سامنے ہے ۔ دہشتگرد کھلم کھلا گھوم پھررہے ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ صوبائی فیل ہوچکی ہے

۔صوبائی حکومت بجائے ترقیاتی کام کے وفاق پر چڑائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے تمام احتجاج ناکام ہوچکے ہیں بلکہ ان کا گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے ۔

Scroll to Top