سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

Pakistan SCO Summit 2026

انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ مقدمات میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی ۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، اسد قیصر کی وکیل عائشہ کالد عدالت میں پیش ہوئیں ۔سماعت شروع ہوئی تو اسد قیصر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی

جو عدالت نے منظور کرلی ۔بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں پندرہ اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15اپریل تک ملتوی کردی

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top