اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا

اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور فضاء میں دھویں کے بادل بلند ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے تہران میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دھماکوں کے فوراً بعد حفاظتی ادارے اور ہنگامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں تاکہ شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت کے متعدد علاقوں، بشمول یونیورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا میں میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں میں شدید تشویش اور خوف پایا جا رہا ہے، جبکہ حکومت نے فوری ہنگامی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیل نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر پیشگی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، اور اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی پرحملے کے بعد اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ماہرین کے مطابق، اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، اور عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

Scroll to Top