پاک فوج کی ایک مؤثر کارروائی میںآئی اے جی خلیوال پوسٹ پر قابض شدت پسند گروہ کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران شدت پسند پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے، جبکہ فوجی دستوں نے عین نشانے بازی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے مکمل کنٹرول حاصل کیا۔
کارروائی کے دوران پوسٹ پر بوائے ٹریپ شدہ بم اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے، جن میں ایمونیشن کے بکس اور RPG-7 کے گولے شامل تھے، جنہیں M16A2 رائفل کے ساتھ بوئے ٹریپ کیا گیا تھا۔
پاک فوج نے پوسٹ سے مزید سامان برآمد کیا، جن میں شامل ہیں:۔ڈبل کیبن گاڑی ،موٹر سائیکل،وائرلیس کمیونیکیشن سیٹ،شدت پسندوں کے ID کارڈز، بستر اور یونیفارمز
کارروائی کی تفصیلات سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر بھی دستیاب ہیں، جو فوجی کارروائی کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہیں۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی سرزمین پر دشمن کے کسی بھی قدم کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔





