جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

افغان طالبان رجیم پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ عالمی سطح پر اس جھوٹے دعوے کو برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ نے بے نقاب کیا۔

بی بی سی کے مطابق، افغان طالبان نے کئی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ تازہ کشیدگی کے دوران طیارہ تباہ ہوا۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر حقیقت میں 2025 کی ہیں اور موجودہ پاک افغان تنازعہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، افغان طالبان اپنی جارحیت کے بعد بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنے کے بعد گمراہ کن پروپیگنڈا کے ذریعے اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوکہ دہی اور جعلی دعوے اب عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی اور واضح حکمت عملی نے افغان طالبان کو نہ صرف زمینی محاذ پر پسپا کیا بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طالبان کی غلط معلوماتی مہم کو بے نقاب کرتا ہے اور عالمی سطح پر ان کے دعووں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

Scroll to Top