آپریشن غضب للحق کا وار! ننگرہار میں طالبان بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، ہر محاذ پر پسپائی

آپریشن غضب للحق کا وار! ننگرہار میں طالبان بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، ہر محاذ پر پسپائی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے زمینی اور فضائی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک اہم عسکری ہدف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں مبینہ طور پر بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ کارروائی انتہائی منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی گئی، جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا مؤثر جواب دینا تھا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق، پاک افغان سرحد پر حالیہ بلا اشتعال کارروائیوں کے بعد افغان طالبان رجیم کو مختلف محاذوں پر دباؤ اور پسپائی کا سامنا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق، پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top