گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف

مدرسوں کو نشانہ بنانے والوں کا دین و اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف

نوشہرہ: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر علمائے کرام اور مدرسے کے طلبہ سے تعزیت کی اورافسوس کا اظہار کیا۔

بیرسٹر سیف نے اس موقع پر علمائے کرام اور مدرسے کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدرسوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک امر ہے، اس قسم کی کاروائیاں کرنے والوں کا دین و اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نےمزید کہا مولانا حامد الحق انکے بڑےبھائی جیسے تھے ، ۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور علمائے کرام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائےگا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف مدرسے پر نہیں بلکہ اسلام پر حملہ ہے،دشمن صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں تا کہ لوگوں میں خوف ہراس پھیلایا جاسکے، انہوں نے کہا پوری قوم خاص کر خیبر پختونخوا دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

Scroll to Top