افغانستان میں ہمارا آپریشن طالبان کیخلاف نہیں ، یہ انڈیا کو جواب دے رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع

افغانستان میں ہمارا آپریشن طالبان کیخلاف نہیں ، یہ انڈیا کو جواب دے رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کو دنیا ایسے ہی فائٹر نہیں کہتی، وہ بہت کلیئر ہیں کہ کیسے جواب دینا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن سندور کرنے والوں کا خیال تھا پاکستان میں فوج اور عوام لڑ پڑیں گے، ہم نے جہاز گرا کر بھی دباؤ کے باوجود کہا کہ انہوں نے پنگا لیا تو اب نہیں چھوڑیں گے۔ معرکہ حق میں اپنی صرف 10 فیصد صلاحیت دکھائی تھی، 90 فیصد ابھی باقی ہے۔ انڈیا کی شائننگ مرسیڈیز کے ساتھ ایسا کریں گے ان کی طبیعت صاف ہو جائے گی اور انہیں پیچھے مدر سورس سے مارنا شروع کریں گے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ افغانستان میں ہمارا آپریشن طالبان کے خلاف نہیں، یہ انڈیا کو جواب دے رہے ہیں۔ ہم نے بہت جنازے اٹھا لیے اب تم اٹھاؤ گے؛ تم کہتے تھے افغانستان ایمپائرز کا مقتل ہے؟ تم پلے گراؤنڈ تھے ایمپائرز کی، وہ آتے تھے اور جانا ہوتا تھا، ہم تو یہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

اندرونی صورتحال پر سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں جو مظاہرین قتل ہوئے اس پر جے آئی ٹی بننی چاہیے، مظاہرین میں جن لوگوں نے ہتھیار اٹھا رکھے تھے وہ جنگجو تھے اور آگ لگانے والوں کو ہیرو نہیں بنانا چاہیے۔

زرائع کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل کلیئر ہیں کہ حکومت جو بھی ہو اس کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، کل کوئی اور حکومت ہوئی تو اس کو بھی سلیوٹ ماریں گے۔ فوج وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، جس نے بریفنگ لینی ہے وہ وفاقی حکومت سے درخواست کرے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ انڈیا جب آنا چاہے ہمارے جوان بہت خوش ہیں، انڈیا کو مارتے ہوئے ہمیں زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

Scroll to Top