ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے جدید سی 1 موڈیم متعارف کرایا

ایپل نے اپنے نئے فیچر کے طور پر سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی 1 موڈیم متعارف کرایا ہے۔ اس موڈیم کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز، اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ایپل صارفین کو دور دراز علاقوں میں رابطے کی سہولت فراہم کرے گی، جہاں سیل فون نیٹ ورک کی دستیابی ممکن نہیں۔

ایپل کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو ایمرجنسی حالات میں بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور اس سے روڈ سائیڈ اسسٹنس اور دیگر ضروری خدمات کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

Scroll to Top