سوات میں ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے بیٹے، بہو اور پوتے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتول سبزعلی ولد گلا خان سکنہ گوریکلا جامبیل کے بیٹے نے اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کوکارئی میں درج کرائی تھی۔ رپورٹ کے دو دن بعد مقتول کی نعش علاقہ کوکارئی سے برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا، اور اس میں اس کے ہی خاندان کے افراد ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عزت خان ولد گلا خان، مسماة (ج) زوجہ عزت خان اور انعام اللہ ولد عزت خان شامل ہیں۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس قتل کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔