روزہ داروں کیلئے خوشخبری ، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان

روزہ داروں کیلئے خوشخبری ، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ ،گلگت ، بالائی کے پی اور بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ شہر قائد میں تیز ہوائیں چلیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت ، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین مارچ کے دوران کوئٹہ ، مستونگ ، پشین ، قلعہ عبداللہ ،زیارت اور چمن میں بھی بارش ہوگی

۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے بلوچستان کے علاقوں چاغی ، نوشکی، خاران ، قلات ،سوراب ، خضدار ،بارکھان ، ہرنائی میں بارش کا امکان ہے ، موسیٰ خیل ،ژوب اور شیرانی کے مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے ۔

Scroll to Top