وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین اپڈیٹس جاری کردی ہیں ، کارروائی کے دوران افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان رجیم کے 583 کارندے ہلاک جبکہ 795 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 8 March
✅Summary of Afghan Taliban losses
▪️583 Killed,
▪️795+ Injured
▪️242 Check posts destroyed
▪️38 Posts captured & destroyed
▪️213 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️64 locations across Afghanistan…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 8, 2026
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے، انہوں نے مزید کہ کہ کارروائیوں میں دشمن کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے تباہ کیے گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان میں 64 مختلف مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، دو خوارج ہلاک
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپریشن کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور ملکی سلامتی کے دفاع کے لیے اقدامات جاری ہیں۔





