پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ٹی ٹی اے سے وابستہ خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی پیش قدمی ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ اور تورخم سیکٹر پر دراندازی کی کوشش کے دوران فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کی تشکیل کو تباہ کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران دو خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹی اے کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے دراندازی کی کوشش ناکام ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، سرحد پر باڑ کاٹنے کی کوشش ناکام بنادی، ایک دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی دراندازی اور دہشت گرد سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔





