ٹی20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی20 کرکٹ فائنل میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں احمد آباد کے سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں، کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی ٹیم میں سنجو سیمسن، ابھیشیک شرما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو (کپتان)، ہاردک پانڈیا، تلک ورما، اکشر پٹیل، شیوَم ڈُوبے، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فِن ایلن، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، رچِن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر (کپتان)، جمی نیشم، میٹ ہنری، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن شامل ہیں۔

بھارت نے اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کی اور اسے ایونٹ میں صرف جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 میں انگلینڈ سے شکستیں کھائیں لیکن سیمی فائنل میں کیویز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو محض 7 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز، قومی ٹیم ڈھاکہ روانہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 30 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 18 میچز جیتے، نیوزی لینڈ نے 11، اور ایک میچ برابر رہا۔

Scroll to Top